پی سی بی کا مدثر نذر کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز کا معاہدہ

Mudassar Nazar

Mudassar Nazar

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کیساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز کے عہدے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مدثر نذر کیساتھ طویل عرصے سے رابطے میں تھا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ان سے دبئی میں خصوصی ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کیمطابق پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر کیساتھ تین سال کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ وہ ماہانہ 10 لاکھ روپے تنخواہ وصول کریں گے۔ وہ آئی سی سی کی گلوبل اکیڈمیز میں بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔