پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) 4 صوبوں سمیت 5 ٹیموں پر مشتمل ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ “پاکستان کپ”19 اپریل کو شروع ہو گا۔ پاکستان کپ کے یکم مئی تک تمام میچ فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے ملک کے 75 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہو گا جبکہ پانچوں کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مصباح الحق اسلام آباد ،سرفراز احمد سندھ، اظہر علی بلوچستان، یونس خان خیبر پختونخواہ اور شعیب ملک پنجاب ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیموں کے اسپانسرز بھی الگ الگ ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی ایونٹ کی ڈرافٹنگ میں دستیاب ہوں گے جبکہ قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض ناک کے آپریش کی وجہ سے قومی ٹورنامنٹ “پاکستان کپ 2016” میں شرکت سے محروم رہیں گے۔