پی سی بی نے شرجیل اور خالد لطیف کو معطل کر دیا

Sharjeel Khan and Khalid Latif

Sharjeel Khan and Khalid Latif

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو عبوری طور پر معطل کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے دو کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔

دونوں قومی کرکٹرز پر پی ایس ایل کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کو ایونٹ سے آؤٹ کر کے وطن واپسی کا ٹکٹ تھما دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی تحقیقات مکمل ہونے تک پی ایس ایل ٹو نہیں کھیل سکیں گے۔

جرم ثابت ہونے پر دونوں کھلاڑیوں کو کم سے کم 2 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی میں شروع ہوا اور لیگ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔