پی سی بی شرجیل خان کے معاملے کی چھان بین کرے : سعید اجمل

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) اسٹار قومی اسپن بولر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی سی بی کو معاملے کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے اگر شرجیل خان قصور وار ہیں تب بھی ایسا عمل اپنایا جائے کرکٹ اور کھلاڑی بدنامی نہ ہو۔

قومی کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بیان پر سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ شرجیل کو اس معاملے پر زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے اور معاملے کا بہادری سے سامنا کرنا چاہیے۔

محمد الیاس کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص صرف 2 دو لاکھ روپے کیلئے بلیک میلنگ کر رہا ہے وہ ضرور کوئی جوکر ہو گا۔