پی سی بی نے یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ چیلنج کرنے کی مخالفت کر دی

Yasir Shah

Yasir Shah

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف آئی سی سی میں اپیل کی مخالفت کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ کمیٹی کے 3 ارکان نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف اپیل کی مخالف کردی جب کہ 2 ارکان اپیل کرنے کے حق میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے حوالے سے اپیل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کل کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو معطل کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔