پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی ذرائع نے رواں سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے سمیت ویسٹ انڈیز اور پاکستان شرکت کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم میچوں کے شیڈول کا اعلان تینوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سیریز میں شمولیت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔