پی سی سی آسٹریا کے دو رکنی وفد نے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے فسٹ سیکرٹری التمش وزیر خان سے ملاقات کی۔ خواجہ منظور

Khawaja Manzoor

Khawaja Manzoor

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا ویانا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 3 اگست کو پی سی سی آسٹریا کے دو رکنی وفدصدر ندیم خان اور جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے فسٹ سیکرٹری التمش وزیر خان سے سفارت خانہ ویانا میں ایک خصوصی ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستان سفارت خانہ ویانا کے فسٹ سیکرٹری التمش وزیر خان نے پی سی سی کے دورکنی وفد کی کرکٹ میلہ میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارت خانہ کا پورا سٹاف پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ میں بھر پور شرکت کرئے گا۔

پاکستان سفارت خانہ ویانا کا ہر طرح کا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہوگا ۔پی سی سی آسٹریا کے دورکنی وفد ندیم خان اور خواجہ منظور احمد نے التمش وزیر خان کا دعوت قبول کرنے اور پی سی سی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔