پی سی سی آسٹریا نے اکرم باجوہ کو آزادی کرکٹ میلہ ویانا کا چیف آرگنائزر نامزد کر دیا

Akram Bajwa Meeting

Akram Bajwa Meeting

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریاکی سالانہ میٹنگ میں تمام عہدیداران نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ کلب آسٹریاکے زیر اہتمام 22 واں سالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 2016 کا انعقاد 14 اگست بروز اتوار ویانا کے 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ 22 واں سالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 2016 کا چیف آرگنائزریورپ کے معروف اور سینئر صحافی جیو اردو آسٹریا کے نمائندہ خصوصی اکرم باجوہ کو 16ویں مرتبہ نامزد کیا گیا۔

میٹنگ میں موجود پی سی سی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،فنانس سیکرٹری حاجی سہیل اصغر باجوہ ،حاجی فاروق چوہدری ،حاجی محمد ارشد باجوہ ودیگر عہدیداران نے اکرم باجوہ کو 22 واںسالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 2016 کا چیف آرگنائزرنامزد ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اکرم باجوہ نے کلب کے تمام عہدیداران اور سپوٹرحضرات اور کھلاڑیوں کا اُنہیں مسلسل 16 ویں مرتبہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کا چیف آرگنائزر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کلب اور پاکستانی کمیونٹی کا بے حد مشکور ہوں جو ہر سال مجھے خدمت کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے ہی پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ آسٹریا میں مسلسل کامیابی کے بعد ایک روایات بن چکا ہے اور ویانا میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تقریب یوم آزدی کرکٹ میلہ کے حوالہ سے ہوتی ہے جس کی کامیابی کا ثبوت پی سی سی کی بہترین قیادت ہے۔