پی سی سی کی جانب سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

Pilgrims Honors Dinner Vienna

Pilgrims Honors Dinner Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان اور جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد کی جانب سے آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اور جیونیوز اینڈ جنگ آسٹریا کے نمائندہ الحاج محمد اکرم باجوہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر اور معروف بزنس مین الطاف جمال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اُن کے اعزاز میں 10 ڈسٹرکٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پُروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ حاجی محمد نعیم خان ،فاروق چوہدری،سہیل باجوہ،علی زوالفقار، عامر نعیم، معسم علی ،وسیم شاہ دیگر نے شرکت کی ۔الحاج اکرم باجوہ نے سعودی عرب میں حج کے دوران واقعات پر ڈنر میں موجود حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اور حاضرین نے الحاج اکرم باجوہ کو حج کی اور الطاف جمال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔ الحاج اکرم باجوہ اور الطاف جمال نے پی سی سی کا اُن کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ڈنر کے اہتمام پر الحاج محمد اکرم باجوہ نے دعائے خیر کرائی۔