21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی بھر پور شرکت کرئے گی۔ چیف آرگنائزر کرکٹ میلہ

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام21 واںپی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا جو 14 اگست بروز اتوار 22 ڈسڑکٹ ویانا کی مقامی فٹ بال گراونڈ میں بڑی دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پی پی پی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ سینٹ داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیر مین سینیٹر رحمان ملک ہونگے۔

21 واںپی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی کی سماجی ،سیاسی ،کاروبای شخصیات پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم ،پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیر مین حاجی غلام اظہر ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر نائب صدر علی شرافت ،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی اور معروف کاروباری شخصیت سید ریاض شاہ سے خصوصی ملاقات کی اور 21 واںپی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا میں شرکت کی دعوت دی۔

ان تمام رہنماوں نے کرکٹ میلہ میںشرکت کا یقین دلاتے ہوئے اپنی اپنی طرف سے ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون کا وعدہ کیا اور کہا کہ ویانا میں پی سی سی کے پلیٹ فارم سے ہی ہر سال پاکستانی کمیونٹی قومی دن کے موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے جو بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔اکرم باجوہ نے تمام تنظیموں کے سربراہوں کا پروگرام میں شرکت کا اور تعاون کرنے کا یقین دلانے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پی سی سی کرکٹ میلہ میں پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز بھر پور شرکت کرتی ہیں اور میلہ میں پی سی سی کی جانب سے مہمانوں کیلیئے مشروبات ،چائے ، پکوڑئے،جلیبیاں، چاٹ،آئس کریم اور کھانے کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔