پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا میں تعاون کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا مشکور ہوں، چیف آرگنائزر میلہ

PCC Independence Day Cricket Festival

PCC Independence Day Cricket Festival

ویانا (نمائندہ خصوصی) 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے نے کلب کی جانب سے اظہار تشکر کی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی خواتین ،مرد اورتاجر برادری ،صحافی، سپورٹس کلب، مذہبی اور سیاسی وسماجی پاکستانی تنظیموں کایوم آزادی کرکٹ میلہ کی انتظامیاں کے ساتھ تعاون اور شاندار اور تاریخی کامیابی پر پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد اور پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ اور کلب کے دیگر عہدیداران نے پاکستانی کمیونٹی کا پروگرام میں بچوں اور فیملیز سمیت شرکت کرنا اور یوم آزادی پروگرام کو شاندار اور تاریخی کامیاب کرانے پر اخلاقی اور مالی تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں۔

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے سبز ہالی پرچم تلے جمع ہوکر دیار غیر میں ایک قوم ہونے کا بے مثال کردار ادا کیا جس پر کرکٹ کلب بے حد مشکور ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سینیٹر رحمان ملک کا بھی پاکستان کرکٹ کلب بے حد مشکور ہے کہ اُنہوں نے اپنا قیمتی وقت ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کو دیا اور پروگرام میں مہان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔