پیس ایمبیسڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے ہیٹ اسٹروک آگاہی واک

Heatstroke

Heatstroke

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے ہیٹ اسٹروک آگاہی واک (آج ) مورخہ 16 مئی 2016ء بروز پیر بوقت 4 بجے شام شاہ فیصل کالونی نمبر 1 ٹنکی تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک منعقد ہوگا۔

واک میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین بھی شرکت کرینگے ۔واک کے آرگنائزر سفیر امن پاکستان گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا کہ واک کے انعقاد کا مقصد عوام کو گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر فراہم کرنا ہے تاکہ گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے۔