پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پیس آفس کے افتتاحی تقریب

Opening Ceremony

Opening Ceremony

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہا ہے کہ شہر میں قیام امن کے لئے رینجرز اور پولیس اور حکومت سندھ کے بہتر حکمت عملی قابل تحسین ہے شہر میں یکجہتی اور محبتوں کو فروغ دیکر قیام امن کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کو یقینی بنانا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ سنٹرل میں پیس آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر محمد عارف ،ڈاکٹر جمیل احمد تنولی ،ڈاکٹر ابراہیم ،ڈاکٹر مسکین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہاکہ پاکستان خصوصاً شہر قائد میں قیام امن کے لئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ان کی کی خدمات دیگر فلاحی و سماجی تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہے انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر قیام امن کی کاوشوں میں اورنگزیب سلطان کا ہاتھ بٹائیں۔