پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شاہ فیصل کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Peace Ambassador Welfare Organization

Peace Ambassador Welfare Organization

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شوگر ،کولیسٹرول،بلڈ پریشر اور جنرل اوپی ڈی میں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مشورے دیئے گئے فری میڈیکل کیمپ میں شعبہ طب کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین موجود تھے جنہوں نے مفت طبی مشوروں اور ادویات تجویز کرنے کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی۔

فری میڈیکل کیمپ کے دورے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے نیک بندہیں اور اللہ تعالیٰ نیک بندوں کو پسند کرتا ہے انہوں نے پیس ایمبسڈر کی جانب سے معاشرے میں سدھار لانے کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں لائق تحسین قرار دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کیمونٹی ڈیولپمنٹ ثمینہ سومرو ،میڈم حامدہ صدیقی ،ڈاکٹر عارف ،ڈاکٹر ریاض علی مہر ،ڈاکٹر محمد زادہ،راجہ غضنفر ،اورنگزیب سلطان ،ڈاکٹر فیصل ایوب ،پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ حسین ،محمد عمر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین و عمائدین موجود تھے۔