امن کی خواہیش ایسوسی ایشن کی طرف سے تین روزہ بھوک ہڑتال آج سے شروع ہو گی

Indian Army Brutality in Kashmir

Indian Army Brutality in Kashmir

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) امن کی خواہیش ایسوسی ایشن کی طرف سے تین روزہ بھوک ہڑتال آج سے شروع ہو گی۔ بھوک ہڑتال کا مقصد مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف ہے۔

ہم دنیا کو انڈیا کا اصل چہرہ دیکھانا چاہتے ہیں۔ چوہدری محمد افضال صدر امن کی خواہیش ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھوک ہڑتال میں کشمیری۔پاکستانی اور سکھ کیمونٹی شامل ہو گی ۔ہم انشاءاللہ مقبو ضہ کشمیر کی نہتے عوام کے ساتھ ہیں۔

ان کے خلاف انڈیا نے بربریت بند نہ کی تو ہم ہر پلیٹ فارم پر پر امن مظاہرے کریں گے اور انڈیا کا ناپاک چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔