امن عالم کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ

Kashmiris Freedom

Kashmiris Freedom

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات ہمیشہ سے پاکستان کی عسکری وسیاسی قیادت کی خواہش و کوشش رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے کئی بار کی جانے والی جارحیت اور دو پاک بھارت جنگوں کے باوجود خطے کے امن و خوشحالی کی خاطر پاکستان آج بھی بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کوشاں ہے مگر بھارتی رویہ ہمیشہ خطے کے امن و مستقبل کیلئے خطرات کا باعث ثابت ہوتا رہا ہے۔

ایک جانب بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہا ہے تو دوسری طرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلئے جس طرح سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے وہ قابل مذمت حیوانیت ہی نہیں بلکہ پر امن و مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے طاہر حسین سید نے ”یوم کشمیر “ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اور کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل و کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے بصورت دیگرکشمیر میں جاری بھارتی مظالم خطے سے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتے ہیں۔

طاہر حسین سید نے کہا اگر پرویز مشرف حکومت نہ جاتی توپاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا باعث مسئلہ کشمیر ابتک حل ہوچکا ہوتا اور خطے کے امن کو لاحق خطرات میں خاطر خواہ کمی آگئی ہوتی۔ سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید