امن کے دیپ جلنے سے ہی ترقی کے خوابوں کو تعبیر ملے گی: صہیب الدین کاکا خیل

Zhob Match

Zhob Match

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے دیپ جلانے سے ہی ترقی کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔بلوچستان میں تعلیم اور تفریح کے یکساں مواقع کے فروغ سے ہی نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے فائیو سٹار کمروں میں بیٹھ کر بلوچستان کے بارے میں بیان بازی کی بجائے بلوچستان کے پہاڑوں میں یہاں کے عوام کے پاس بیٹھ کر ان کے درد بانٹے جائیں ان کے آنسو کم کرنے کے لئے عملی کردار ادا کیا جائے۔

بلوچستان کے نوجوان محب وطن اور اسلام پسند ہیں وہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔وہ پاکستان کی آنکھوں کا جھومر ہیں۔ ناظم اعلیٰ نے جمعیت امن فٹ بال ٹورنامنٹ شہدائے کوئٹہ کے نام کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ دریں اثنا ناظم اعلیٰ نے ڈگری کالج ژوب میں ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے بھی خطاب کیا۔ بلوچستان جمعیت نے ژوب کے تین سو کے قریب ہونہار طلبہ وطالبات کو عزم ایوارڈ ز دئیے۔#

Zhob Match

Zhob Match