امن پسند

Hazrat Usman Ghani

Hazrat Usman Ghani

رسول کریم سے جو وفا کریں عثمان غنی ہیں
دکھیوں، مجبوروں، بیکسوں کا بھلا کریں عثمان غنی ہیں

وقف کرکے خریدا ہوا کنواں میٹھے پانی کا
خود سب کے برابر بھرا کریں عثمان غنی ہیں

لینے جائیں باغ دنیا کا باغ جنت خرید لیں
گھر سے خریدنے جب چلا کریں عثمان غنی ہیں

رودیں اس لیے قبر کو دیکھ کر اکثر
بچ گئے جواس سے بچا کریں عثمان غنی ہیں

بانٹ کرمال تجارت اپنا مفت میں غریبوں میں
سہارا بے سہاروں کا بناکریں عثمان غنی ہیں

حاسد کی جس کے ہے یہ سزا دنیا میں
نمازجنازہ رسول نہ پڑھا کریں عثمان غنی ہیں

دور رہیں بتوں سے قبول اسلام سے پہلے بھی
آیات قرآنی جو لکھا کریں عثمان غنی ہیں

امن پسند ایسے جو خون دشمن بھی نہ ہونے دیں
فساد وفتنوں سے دور رہا کریں عثمان غنی ہیں

دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن پاک کی
ایک ہی قرات پر یکجا کریں عثمان غنی ہیں۔

لٹا دیں مال ومتاع اسلام کی سربلندی کے لیے
سب سے بڑھ کر سخا کریں عثمان غنی ہیں

اطاعت میں سخاوت میں ہر عبادت میں صدیق جو
تلاش رب، رسول کی رضا کریں عثمان غنی ہیں

کلام : محمد صدیق پرہار