امن کا نوبیل انعام تیونس کی تنظیم نیشنل ڈائیلاگ گروپ کے نام

National Dialogue Group

National Dialogue Group

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) تیونیشن کوارٹٹ چار ذیلی تنظیموں کا مجموعہ ہے۔ 2013 کے دوران تیونیس میں سیاسی قتل و غارت اور سماجی انتشار سے جمہوریت کو خطرات لاحق تھے لیکن کوارٹٹ نے ملک کو خانہ جنگی کے دہانے سے نکال کر پرامن سیاسی عمل کی جانب گامزن کر دیا۔

اس برس امن کے نوبیل انعام کے لیے 273 امیدواروں کے نام زیرِ غور تھے جن میں پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل شامل تھے۔