امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کلیدی کردار ادا کریں: حاجی قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ محرم الحرام انتہائی مقدس مہینہ ہے جس میں امن و امان کو عملی طور پر برقرار رکھنے کیلئے علماء اکرام کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں علماء کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاکہ اس معتبر مہینے میں تمام مسالک کے علماء اکرام کو شرانگیز اور فرقہ وارانہ تقاریر سے مکمل پرہیز کرتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ وطن عزیز پاکستان سے فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہوسکے اور ارض پاک میں قیا م امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارے علماء اکرام معاشرے میں امن و محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے اور پاکستان امن و محبت کا حقیقی گہوارہ بن کر دنیا کے سامنے ابھرے جبکہ محرم الحرام بھی ہمیں انسانیت سے امن و محبت اور بھائی چارہ قائم کا کرنے کا درس دیتاہے۔