امن و تحفظ کیلئے رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں. جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کو مکمل اختیارات تفویض کرنے سے اگردہشتگردی ‘ بد امنی ‘ ٹارگیٹ کلنگ ‘ بھتہ و پرچی مافیا ‘ لینڈ مافیا ‘ چوری و ڈکیتی اور دیگر جرائم سے عوام کو نجات مل سکتی ہے اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اختر اس بات کی ضمانت فراہم کرتے ہیں کہ رینجرز کو مکمل اختیارات کی تفویض سے عوام خود کو مکمل طور پر اور ہر طرح سے محفوظ محسوس کرنے لگیں گے۔

جرائم و قتل و غارت اور مظالم وناانصافی کا سلسلہ بالکل ختم ہوجائے گا تو پھر رینجرز کو یقینا مکمل اختیارات فراہم کردینے چاہئیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے رینجرز کی جانب سے اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال اور منسوخی کے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کرکے ہر قسم کے اسلحہ پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

اسلحہ کو صرف افواج پاکستان و تحقیقاتی اداروں کے حفاظتی اسکواڈ تک محدو کردیا جائے جبکہ بنأ وردی ہتھیار لیکر گھومنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی جائے تو وطن عزیز میں امن کی بحالی اور دہشتگردی سے نجات میں مدد مل سکتی ہے ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ سانحہ صفورہ کے ملزمان کی مختصر مدت میں گرفتاری یقینا پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مگر اس سانحہ میں ”را” اور بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے پولیس کا انکار اور رینجرز کی جانب سے بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملنے کا اقرارو اعلان اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کی عدم موجودگی کا ثبوت ہے جس کے خاتمے میں ہی عوامی تحفظ کی ضمانت پوشیدہ ہے۔