امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی، رانا مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کیئے جائیں گے دھرنے والوں کوغریب عوام کی فلاح کے منصوبے کھٹکتے ہیں۔عوام کے مسترد شدہ عناصرمنفی سیاست کے ذریعے عوام سے دشمنی کررہے ہیں ۔شکست خوردہ عناصر ترقی کے انقلاب میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبارک اور مقدس ایام کے دوران امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کو ئی کو تاہی برداشت نہ کی جائے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سکیورٹی انتظامات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

گزشتہ برسوں سے بڑھ کر پرامن فضا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ماہ ربیع الاول جلو سوں کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اخوت اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس رہ کراپنے فرائض سرانجام دیں۔دشمن ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ گزشتہ برسوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جس کی بنا پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا،رانا مبشر نے مزید کہا کہ سی پیک خطے سے غربت ،بے روزگاری اورانتہاء پسندی کے خاتمے کاعظیم منصوبہ ہے ۔پاکستان کی خوشحالی کے شاندار منصوبے سی پیک میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک اورعوام کے خیر خواہ نہیں ۔ہم ملک کو ترقی کی طرف لیجارہے ہیںجبکہ دھرنے والے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے درپے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان احتجاج اورانتشار کی سیاست کا کسی طورپر متحمل نہیں ہوسکتا ۔تھکے ہوئے سیاستدان اپنی انتشارکی سیاست کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک کے باشعور عوام ایسے عناصر کو کسی صورت عوام کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔عوام نے جس طرح انہیں انتخابات میں مسترد کیااسی طرح ان کی 2018 کی سیاست کو بھی مسترد کریں گے۔پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی اپنائی ہے۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480