اظہار آزادی رائے اور پر امن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ اظہار آزادی رائے اور پر امن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا حامی ہے۔

پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے آگاہ ہیں۔ تمام پارٹیوں کو پُرتشدد سرگرمیوں سے گریز اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

جان کربی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا یہ فیصلہ پاکستانی حکومت نے کرنا ہے۔