مونگ پھلی، کاجو اور پستہ کی ویلیوایشن جاری

Peanuts

Peanuts

کراچی (جیوڈیسک) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مونگ پھلی ، کاجو اور پستہ کی ویلیوایشن جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25A کے تحت مونگ پھلی ، کاجو اور پستہ کی رولنگ نمبر 1031/2017 جاری کر دی گئی ہے۔

ویلیوایشن کے مطابق انڈیا اور مڈغاسکر سے درآمد کی جانے والی مونگ پھلی (ان شیل) کی درآمد ویلیو 0.85 ڈالر فی کلوگرام ، انڈیا اور مڈغاسکر سے درآمد کی جانے والی مونگ پھلی کرنل (ایچ پی ایس) کی درآمد ی ویلیو 0.90 ڈالر فی کلوگرام ، چائنا سے درآمد کی جانے والی مونگ پھلی کی درآمد ویلیو ایک ڈالر فی کلوگرام ، انڈیا سے درآمد کئے جانے والے کاجو کی درآمدی ویلیو 4 ڈالر فی کلوگرام۔

انڈیا سے درآمد کئے جانے والے پستا کی درآمدی ویلیو 3.50 ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔