پنسلوانیا: سابق اہلکار کی چوری کی کوشش، فائرنگ کر کے 2 گارڈز مار دئیے

Pennsylvania  Firing

Pennsylvania Firing

فلڈیلفیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق پولیس اہلکار نے ٹول پلازہ پر چوری کے دوران فائرنگ کر کے دو گارڈ کو ہلاک کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

پنسلوانیا کے مغربی علاقے میں یہ چوری کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک سابق پولیس اہلکار ٹول پلازہ پر رقم چرانے کیلئے پہنچا اور وہاں موجود2 گارڈ پر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

مشتبہ شخص جب ٹول پلازہ پر موجود ایک گاڑی سے رقم نکالنے لگا اتنے میں دیگر پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے اور سابق پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،55 سالہ سابق پولیس اہلکار 2012 میں ملازمت سے ریٹائر ہوا تھا۔