عوام کی بنیادی ضروریات پوری کئے بغیر کوئی بھی حکومت اپنے حقیقی اہداف کو حاصل نہیں کر سکتی۔ ظفر اقبال

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے چیئرمین ظفر اقبال سندھو ‘صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’جنرل سیکرٹری تنویر ریاض و دیگر عہدیداران طارق محمود ‘قادری ‘رانا خالد محمود ‘مرزا دائو د ابراہیم ‘ملک اکبر حیات ‘میاں عابد ‘شکیل عابد بھٹی ‘رانا عبدالحمید ‘شیخ زاہد چوہدری عبدالحمید اور عرفان منج نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کئے بغیر کوئی بھی حکومت اپنے حقیقی اہداف کو حاصل نہیں کر سکتی ‘مہنگائی کا جن آج کل بہت تیزی سے بے قابو ہو تا جا رہا ہے۔

‘دالیں گوشت سے مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہیں ‘صرف آلو اور ٹماٹر سستے ہونے سے معمولات زندگی نہیں چل سکتے ‘انہوںنے کہا کہ سڑکیں بننا بلاشبہ ترقی کی ضمانت ہیںمگر کوئی بھی گھرانہ سڑک کا ایک ٹکڑا کھا کر رات کو چین سے سو نہیں سکتا اس لئے حکومت ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ گرانی پر بھی توجہ دے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں رمضان المبارک نزدیک آتا جارہا ہے ہم مسلمانوں نے ناجائز کمائی کیلئے کمر کس لی ہے ‘دیگرمذاہب کے لوگ اپنے کسی بھی مذہبی تہوار پرعوام کو50فیصد سے بھی زیادہ ریلیف دیتے ہیں ‘مگر پاکستان میں مسلمانوں کا یہ عالم ہے کہ وہ ہر تہوار پر کم ازکم 50سے زیادہ200فیصد تک قیمتیں بڑھانے سے گریز نہیں کرتے لہذا حکومت ناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔