عظیم لوگ

یہ لوگ کِتنے عظیم تر ہیں
یہ لوگ کِتنے سنور گئے ہیں

یہ دستِ چارہ گراں کے مارے
شِکستہ خوردہ غموں کے ہارے

جوزِندگی کے تمام دکھوں کو
اپنے من میں سمو گئے ہیں

کِسی کو اپنا تو کر سکے نہ
مگر کِسی کے جو ہو گئے ہیں

یہ لوگ کِتنے عظیم تر ہیں

Sahil Munir

Sahil Munir

تحریر: ساحل منیر