عوام کا اعتماد صرف افواج پاکستان پر ہے۔ طاہر حسین سید

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاستدانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ ان کے خوب پسینے کی کمائی کو باہر منتقل کر کے اور بیرونی قرضوں کے دلدل میں عوام کو جکڑ دیا ہے۔ملک کو ان کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے پاکستانی عوام جنرل راحیل شریف سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

اگر موجودہ صورت حال میں بھی احتساب کا عمل مکمل نہ ہوسکا تو عوام ہمیشہ حکمرانوں اور کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھوں ہمیشہ پستے رہیں گے۔یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سینئیر رہنما طاہر حسین سید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے کالے دھند کو سفید کرنے کے لئے وہ قوانین رائج کئے جس کی بنیاد پر اب تک گیارہ سو ارب ڈالر سے زیادہ ملک سے باہر منتقل کرچکے ہیں۔ جبکہ سالانہ پچاس ارب ڈالر ہنڈی اور اسمگلنگ کے زریعہ ملک سے باہر بھیجے جاتے ہیں۔ معیشت کے استحکام اور ملک کی خوشحالی کے لئے ان عناصر کا کڑا احتساب ضروری ہے۔

طاہر حسین سید
سیکریٹری اطلاعات
آل پاکستان مسلم لیگ