جو قومیں اپنی تہذیب فراموش کر دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں بھلا دیتی ہے۔ چوہدری تنویر احمد

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : جو قومیں اپنی تہذیب فراموش کر دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں بھلا دیتی ہے وطن عزیز کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی میلوں کا بھرپور انداز میں انعقاد خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری تنویر احمد رہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات نے موضع چک مال اور سینتھل میں عظیم الشان اکھاڑہ بیلاں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ان ثقافتی میلوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے ماحول کو زیادہ سے زیادہ خوشگوار اور پر مسرت بنانے کے خواہاں اور ہر طرف امن اور دوستی کا پیغام پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ آ ج کے افراتفری کے دور میں ہم اپنی تہذیبی اور ثقافتی روایات سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں ایسی صورتحال میں اس طرح کے ثقافتی میلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ہونا چاہیے اس طرح کے ثقافتی میلے عوام میں تال میل رکھنے کیلئے نہایت ناگزیر ہیں اس موقع پر چوہدری تنویر احمد نے جیتنے والی جوڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔