کراچی کی خبریں 25/8/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی باہمی چپقلش اور اقتدار کی رسہ کشی کیساتھ مقتدر طبقات کی منافقت ‘ مفاد پرستی اور کرپشن ہر شعبہ میں تباہی کا باعث بن چکی ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کا ہر شعبہ اپنی افادیت سے محروم ہوچکا ہے اور کوئی بھی ادارہ اپنے فرائض دیانتداری و فرض شناسی سے انجام نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے عوام نا انصافی ‘ استحصال ‘بیروزگاری ‘ غربت اور نامساعد حالات و ناکافی سہولیات کے ساتھ بیماری اور ناتوانی کا بھی شکار ہیں اور سپریم کورٹ کے معزز وفاضل جج صاحبان کی اس بات میں کوئی مبالغہ یا ابہام نہیں ہے کہ حکومتی نااہلی و مقتدر قوتوں کی سرپرستی کے باعث آلودہ پانی، ناقص دودھ اور غیر معیاری گوشت کیساتھ ہر چیز میں مضر اشیاءکی ملاوٹ کے ذریعے عوام میں موت بانٹنے کا کاروبار بڑی دیدہ و دلیری سے جاری اور کوئی اسے روکنے یا اس کےخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والا نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹی بی و کینسر کے امراض عام ہوچکے ہیںاور ان موذ · امراض سمیت عام امراض کی ادویات تک کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ذریعے عوام کو علاج کی سہولت تک سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے روکنے میں انتظامیہ ‘ مقننہ ‘ عدلیہ اور تحفظ ‘ حفاظت و دفاع کی ذمہ دار فوج بھی ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے جہانگیر روڈ تین ہٹی چوک کے اطراف ٹریفک جام کے مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے پر ایس ایس پی جمشید ‘طاہر نورانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی جمشید‘ طاہر نورانی نے نوری شاہ کے دربار کے اطراف سے غیر قانونی پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک جام کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا ہے جو قابل توصیف وستائش اقدام ہے مگرنوری شاہ دربار کے اطراف واقع پھول فروشوں کی دکانوں کی بندش ان کے گھروں میں فاقوں کا باعث بن رہی ہے اسلئے گجراتی قومی موومنٹ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طاہر نورانی سے استدعا ہے کہ پھول فروشوں کو کاروبار کی اجازت دی جائے کیونکہ آئین وقانون کی پاسداری کے حصول رزق کیلئے حلال کاروبار ہر پاکستانی کا آئینی و قانونی حق ہے البتہ غیر قانونی پارکنگ ‘ ناجائز تجاوزات اور پتھاروں کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مدرسے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں علمائے دین مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران کی ہلاکت پر اظہار تاسف و تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی موجودگی ‘ آپریشن ضرب عضب اور سیکورٹی اداروں کو حاصل لامحدود اختیارات کے بعد اب عوام کا تحفظ اور ایسے واقعات کا خاتمہ یقینی ہوجانا چاہئے کیونکہ اس قسم کے واقعات نہ صرف عوام میں خوف و احساس عدم تحفظ کا باعث ہیں بلکہ اداروں کی نا اہلی اور ان کے کردار پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتے ہیں اسلئے اب انٹیلی جنس اداروں اور تفتیشی و محافظ اداروں کے تعاون سے ایسے میکانزم کی تشکیل ضروری ہوگئی ہے کہ دہشتگردوں ‘ تخریب کاروں اور قاتلوں کو تخریبی کاروائی کی انجام دہی سے قبل ہی گرفتار کرلیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی اور صفائی ستھرائی کے ناقص اقدامات و بلدیاتی محکموں کی غیر فعالیت کے باعث ملک بھر میں ڈینگی اور کانگوتیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری اور ہر گلی و محلے میں قربانی کے جانوروں کی موجودگی سے جانوروں کے ذریعے پھیلنے والے خطرناک کانگووائرس کی افزائش و انسانوں میں منتقلی کے خطرات و خدشات میں بھیانک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اسلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اس معاملے کی جانب فوری توجہ دینے اور ترجیحی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے جس کی جانب سے چشم پوشی گھمبیر مسائل کا باعث بن سکتی ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوناگڑھ فیڈریشن کے انتخابات جلد کرائے جائیں ۔ ویراوال پاٹن مسلم شیخ جماعت کے رہنما اقبال چاند کی قیادت میں جونا گڑھ فیڈریشن میں شامل پڈھیار جماعت کیماڑی کے رہنما حاجی سلیمان پڈھیار ‘واڈلا سید جماعت کے رہنما سید معین باپو ‘ گیٹ بھگسرا جماعت کے رہنما الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ پٹنی مسلم جماعت کے رہنما رحمان پٹنی ‘آجک سید جماعت کے رہنما سید ابراہیم باپو‘اونا مسلم جماعت کے رہنما سید مجید بابو ‘ کتیانہ گھرانہ خسوں جماعت کے رہنما داود عبداللہ‘ مانگرول مسلم شیخ جماعت کے رہنما سلیم مانگرول والا ‘پاک سورٹھ جماعت کے رہنما عامر بابو عابد ‘سورٹھ ترک جماعت کے رہنما حاجی اسلم ترک ‘قائم خانی جماعت کے رہنما شبیر احمد قائم خانی ‘ویراول ترک جماعت کے رہنما امین داسنا ‘ کتیانہ سپاہی جماعت کے رہنما محمدحنیف ‘ اجمیری جماعت کے رہنما رفیق اجمیری ‘ چور واڈ جماعت کے رہنما شبیر حسین ‘منشی جماعت کے رہنما اقبال ایڈوکیٹ ‘ پٹنی جماعت کے رہنما بشیر گارڈ ‘ شیدی سوشل ویلفیئر جماعت کے رہنما محمد یوسف ‘میمن جماعت کے رہنما عامر بھائی ‘ سید ویلفیئر بخاری جماعت کے رہنما یونس غازی ‘قادری سید جماعت کے رہنما محمد علی باپو ‘ خلیفہ جماعت کے رہنما حنیف خلیفہ ‘ میمن لاکھانی جماعت کے رہنما صدیق میمن زری والا و دیگر نمائندہ جماعتوں کے رہنماوں نے