عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو ہر سطح پر بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے کئی بنیادی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اپنے خطاب میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے مستحق اور ذہین طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کے لئے سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔

صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ گردوں کے امراض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کڈنی ڈے کا مقصد گردے کی اہمیت اور امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ احتیاطی تدابیر سے محفوظ اور صحت مند زندگی گزاری جائے۔