عوا م کو خوف ‘ تعصب اور شخصیت پرستی کا حصار توڑنا ہوگا‘ ایم آر پی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق نیکٹا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیئے جانے اور اس کیس میں فاضل ججز کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ فاضل ججز کی یہ بات مبنی بر حق ہے کہ دہشتگردوں کیلئے اندرونی و بیرونی فنڈنگ روکے اور ان کی مالی و اخلاقی امداد کرنے والوں کا محاسبہ کئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

امیر پٹی نے مزیدکہا کہ چونکہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انتخابات کو شفاف و قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے اسلئے اب اس حوالے بحث و احتجاج قومی وقت کے ضیاع کے مترادف ہے رہی بات انکوائری رپورٹ کی تو وہ ماضی کی دیگر رپورٹس کی طرح روایتی ہے کیونکہ پاکستان میں مقتدر قوتوں کے احتساب یا انہیں قانون کی زد میں لانے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔

چترال و گلگت بلتستان میں برساتوںو سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس اور بیمثال امدادی خدمات پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ حکمران ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے اور بنیادی سہولیات و تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہونے کے ساتھ اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث سانحات و آفات سے بچا ¶ کے اقدامات میں بھی ناکام ہیں جس کی وجہ سے ہر سال عوام کو جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیںاور جب تک عوام اپنا حق رائے دہی خوف ‘ ڈراور شخصیت پرستی میں اندھے ہوکر استعمال کرتے رہیں گے ان کی حالت ابتر سے ابتر ترین ہوتی رہے گی اسلئے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے عوام کو ہر قسم کے ڈر و خوف اور شخصیت پرستی و تعصب کا حصار توڑنا ہوگا۔