ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی طر ف سے اپنے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پیری فیت مسجد میں افطار ڈنر کا اہتمام

Iftar Dinner

Iftar Dinner

پیرس(میاں عرفان صدیق)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی طر ف سے اپنے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پیری فیت مسجد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدھو کیا گیا تھا۔ جبکہ فرانس میں موجود تمام سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات، صحافی برادری کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
شرکت کرنے والوں میں سے چند ایک شخصیات کے نام پیش نظر ہیں۔

مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، مسلم لیگ ن فرانس(آزاد کشمیر) کے صدر راجہ اشفاق حسین، مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر رانا محمود، پاکستان مسلم لیگ ن پیری فیت کے صدر ملک ناصر محمود سرگودھا،مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ، نائب صدر ق لیگ فرانس چوہدری سرفراز حسین گوجرخان،چوہدری نعمان صابر (نوما) وڑائچ بھاگووالیہ،

مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، نائب صدر راجہ محمد اقبال، نائب صدر راجہ محمد یعقوب، زوالفقار عباسی، چوہدری تاجدین سکھیرا،حاجی مزمل حسین، چوہدری رزاق ڈھل، پی ٹی آئی سے ابرار کیانی، طاہر اقبال،چوہدری لیاقت سمائلہ، چوہدری ریاضت الیاس سمائلہ، چوہدری اللہ دتہ منڈیر،چوہدری ناصر محمود، منہاج القرآن فرانس سے عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، ملک شبیر اعوان، قاری طاہر عباس، چوہدری شکیل احمد ککرالی اور ان کے ساتھی شامل تھے۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے افطار ڈنر میں آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔