قوم حکمرانوں کیلئے احتساب کیلئے تیار ہوچکی ہے۔ ایم آر پی

Protest

Protest

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ارضی و سماوی اور قدرتی آفات کی تکالیف وپریشانیوں اور جانی و مالی نقصانات سے بچانا اور مصیبت کے اوقات میں عوام کی امدادو بحالی حکومت کا فریضہ ہوتا ہے۔

مگر افسو س کہ حکمران طبقات اپنے فرائض منصبی کو فراموش کرکے مفادات میں آگ ملک و قوم کو جلارہے ہیںجس کی وجہ سے عوامی سہولیات پر مامور ادارے بھی کرپشن کا شکار اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بد ترین پریشانیوں اور تکالیف سے دوچار ہیں بلکہ قومی وحدت و استحکام بھی خطرات سے دوچار ہیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال’ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت’ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناقص حکمت عملی اور غفلت سے سیلابی تباہی سے دوچار کرنے والوں کو اب عقل و ہوش کے ناخن لیکر سیلاب متاثرین کی امدادو بحالی پر توجہ دینی چاہئے بصورت دیگر قوم ان کے احتساب کیلئے تیار بیٹھی ہے۔