جھنگ کی خبریں 8/8/2015

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوچنگچی ریس لگاتے اپس میں ٹکراگئے چھے ا فرا د شدید زخمی۔تفصیلات کے مطا بق پرانا چنیوٹ روڈ پٹھان کالونی کے نزدیک دوچنگچی جھنگ سٹی سے صدر کی طرف اتے ہوئے سواریوںسمیت ایک دوسرے کوپیچھے کرنے کی غرض سے ریس لگاتے ہوئے اپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں 16اللہ دتہ 18سالہ یاسین 18سالہ محمد اکرم 40سالہ محمد یونس 25سالہ محمد ساجد سالہ16محمد احمد شدید زخمی ہوا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر طارق سعید
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطا بق ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر ریسکیواہلکاروںکی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت ضلعی ایمرجنسی افیسرڈاکٹر طارق سعیدنے کی علاوہ ازیں ریسکیوسیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف اور روزمرہ کی ایمرجنسیز کے دوران آنے والے درپیش مسائل پر بات کی گئی ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیواہلکاروںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ ایک مقدس شبہ ہے اس کا مقصد خدمت خلق ہے جس میں ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کرتے ہیںاور ہمارا یہ مشن پوری دیانتداری اور ایمانداری سے جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی اواز سنتے ہی اس کو راستہ دیں تاکہ اپ کی چھوٹی سی قربانی کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔