عوام کی محبت اور اعتماد کی وجہ سے کامیاب ہوا ہوں، محمد سجاد

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

کاہنہ (امتیاز علی سے) یوسی 247 وارڈ نمبر 6 سے منتخب کونسلر محمد سجاد نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم بزرگوں کی دعائوں اور حلقہ کی عوام کے اعتماد ،محبت کی و جہ سے کامیاب ہوا ہوں۔

منفی سیاست کرنے والوں کو حلقہ کے عوام نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے ۔عوام نے دولت کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔

انشاء اللہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے؛ حلقہ کے دیرینہ مسائل کا حل اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔