قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔

ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جن ماؤں نے بیٹوں اور جن بہنوں نے بھائیوں کی قربانی دی، قوم کو ان پر فخر ہے۔ جن بیویوں نے اپنے شوہروں کی اس جنگ میں قربانی دی، قوم ان کے حوصلے کی داد دیتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ آج کے دن پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔