قصور کی خبریں 5/4/2017

PFP AMANAT ZAIB

PFP AMANAT ZAIB

قصور (بیورورپورٹ) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ،14 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اور ڈی پی اوقصور کی طرف سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی جا چکی ہے کہ عادی مجرمان اور اشتہاریو ں کی گرفتاری کی مہم میں تیزی لائی جائے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور موبائل ٹریکنگ سے ان کی گرفتاریوں کو ممکن بنایا جائے اس سلسلہ میں گزشتہ ایک روز کے دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی ،چوری جیسی سنگین وارداتوں میں اے کیٹگری کے4 جبکہ بی کیٹگری کے10خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)”آل پاکستان پاور لومز کنونشن” آج قصور میں ہوگا ،تیاریاں مکمل،ہزاروں صنعتکار شریک ہوں گے،تفصیلات کے مطابق قصور پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کی میزبانی میں :پاکستان بھر میں پاور لومز انڈسٹری کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر :کنونشن آج5اپریل بروزبدھ سیون سٹار میرج ہال میں11بجے دن منعقد ہوگا ،جس میں آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری سمیت دیگر مرکزی عہدیداران شریک ہوں گے ،چوہدری محمداشرف گجر صدر قصور، حاجی اصغرعلی انصاری جنرل سیکرٹری ،رضوان مقبول انصاری کے آفس سیکرٹری کے مطابق: آل پاکستان پاور لومز کنونشن :کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) سابق نائب ضلع ناظم وامیدوار ایم این اے قصور حاجی مقصودصابرانصاری نے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر سزائیں دینے اور مسلمانوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ علیحدہ وطن کے قیام کی مخالف قوتوں کو اب احساس کرلینا چاہیے کہ پاکستان کتنی بڑی نعمت خداوندی ہے کہ ہم آزاد خطے میں رہ رہے ہیں۔ مختلف وفود سے گفتگو میں حاجی مقصودصابرانصاری نے کہا کہ اتر پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی اپنی خباثتوں کے اعتبار سے انتہا پسندہندو کا بھی قبیح اور اصل چہرہ ہے، جو مسلمانوں کے خلاف تعصبات اور نفرت پھیلانے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے پیچھے نہیں، جو مظالم مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ جبکہ مسلمان ممالک بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں۔جس کی وجہ بے حسی اور عالمی سازشیں ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس نہیں کررہے بلکہ دست و گریبان ہیں، سابق نائب ضلع ناظم نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی جاری رہی تو بھارت سے مزید پاکستان بنیں گے ، اوراب ان اداروں کو بھی آواز بلند کرنی چاہیے جو بھارت سے دوستی کے دعویدار اور کانگریس کی محبت میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں۔ انہیں اندازہ ہوگیا ہوگا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن کی کیا اہمیت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ پاناما زدہ حکمرانوں کا وقت زوال قریب ہے۔ پاک فوج آپریشن ردّالفساد او ر حکومت حب الکرپشن چلا رہی ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی کا سور ج سوا نیزہ پر آچکا ہے۔ قوم پاناما کیس کا فیصلہ مبہم نہیں واضح اور دو ٹوک سننا چاہتی ہے۔جعلی پیر کے ہاتھوں 20معصوم افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔ دو نمبر پیر پاکیزہ خانقاہی نظام کو بدنام کررہے ہیں۔ حکومت جعلی پیروں اور عاملوں کو آپریشن ردّ الفساد کی زد میں لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں فاروق احمدانصاری نے کہا کہ انتظامی بنیادو ں پر نئے صوبوں کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات میں ہی حیات ہے۔ مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع قصور کی صدر میڈم صفیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی عمران خان کو برداشت نہیں،پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں ،عمران خان سے جواب مانگیں تو ملکی اداروں کو گالیاں دینا شروع ہو جاتے ہیں،دوسروں پر الزام لگانے والے پہلے اپنے بڑوں کی کرپشن کا حساب دیں،خود بھی اپنے بڑوں کرپشن سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں،ان کا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کوٹرادھاکشن سے عمرانہ محمودسمیت دیگر بھی موجود تھے۔میڈم صفیہ سعید نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 2018کے عام انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے خواجہ آصف کے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حواری قوم سے جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہے عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں اور حکمرانوں کو کوس رہے ہیں پورے ملک میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وزیر موصوف ملک میں کوئی ایسا علاقہ بتا دیں جہاں لوڈشیڈنگ نہ ہو رہی ہو، صرف بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا کہنا سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں،پاکستان فلاح پارٹی مسلم لیگ ن حکومت کیخلاف وائٹ پیپرجاری کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کے ردِ عمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیبنے مزید کہا کہ انرجی بحران میں مسلم لیگ ن کی حکومت سوائے باتوں کے کچھ نہیں کر سکی بحران جوں کا توں ہے عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور حکومت کے حواری سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔