زیادہ بوجھ ڈالنے سے عوام میں بغاوت کے جراثیم پیدا ہوں گے : مجیب الحسن

Mujeeb ul Hassan

Mujeeb ul Hassan

یو ایس اے : یو ایس اے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ایڈیشنل سیکرٹری آف انفارمیشن پی پی پی یو ایس اے مجیب الحسن نے کہا ہے کہ زیادہ بوجھ ڈالنے سے عوام میں بغاوت کے جراثیم پیدا ہوں گے اور حکومت کے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہوں گی۔

دو سال بعد ہی عوام اس حکومت سے مایوس ہو گئے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے لئے مسائل پیدا نہ کریں۔

جمہوری حکومت تو عوام کے وسائل پیدا کرتی ہیں اوران کے زخموں پر مرہم رکھتی ہیں یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس میں عوام کے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔