عوام ریفرنڈم میں مزید کفایت شعاری کی تجاویز مسترد کردیں وزیراعظم یونان

Prime Minister Greece

Prime Minister Greece

روم (جیوڈیسک) یونان کے وزیرِ اعظم ایلکسس تسیپراس نے یونانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ریفرنڈم میں ملک کے عالمی قرض خواہوں کی جانب سے مزید کفایت شعاری کی تجاویز کو مسترد کر دیں۔

یونانی وزیرِ اعظم کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب یونان کوآئی ایم ایف کے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ یورو کی ادائیگی کے لیے دی گئی۔مہلت کے چند ہی گھنٹے باقی بچے ہیں۔

ادھر یورپی یونین نے یونان کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجاویز مسترد کر دی گئیں تو اس کا مطلب یونان کا یورپی اتحاد سے اخراج ہوگا۔یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ملک میں پانچ جولائی کو ریفرینڈم ہو رہا ہے۔