گیارہ اکتوبر کو عوام دھاندلی کے الزامات کو دفن کر دیں گے: حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کپتان پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا دھرنے نے ڈھائی سال ضائع کر دیے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا اب لاہور والوں نے فیصلہ کرنا ہے عمران خان آپ شہر بند کراتے ہیں نواز شریف کراچی کھلواتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیا پاکستان قرضہ خور اور قبضہ گروپ نہیں نواز شریف کی قیادت میں بنے گا۔ عمران خان جان لیں اگر لیڈر بننا ہے تو نواز شریف جیسا شیر دل لے کر آئیں حمزہ شہباز کا کہنا ہے شیر کو نہ چھیڑیں ورنہ شیر آپ کو چھوڑے گا نہیں۔

میٹرو بس سے غریب عوام خوش صرف عمران خان کو تکلیف ہے۔کپتان شور مچاتے رہ جائیں گے میٹرو ٹرین چلے گی تو اور مزا آئے۔ حمزہ شہباز نے کہا ایاز صادق صاحب جیتیں گے لیکن یہ جنگ اس سے بڑی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے عمران خان کے تینوں الزام مسترد کر دیئے اب گیارہ اکتوبر کو قوم دھاندلی کے جھوٹے الزامات کو دفن کر دے گی۔ خواجہ سعد رفیق روایتی انداز میں تنقید کے تیر برساتے رہے۔

کہتے ہیں عمران خان اب بڑے ہو جائیں جھوٹ بولنا بھی چھوڑ دیں۔ شیر جاگتے ہیں تو کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ این اے ایک سو بائیس سے ن لیگی امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کو عوام نے مینڈیٹ دیا لیکن عمران خان ماننے کو تیار ہی نہیں۔ ان کا اصل مسئلہ وزیراعظم بننا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عوام خود فیصلہ کریں ملک کو ترقی کی طرف کون لے جا رہا ہے۔ جلسے سے میاں مرغوب احمد، پرویز ملک اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔