قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، رانا مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے سانحہ چئیرنگ کراس شہید فاطمہ کے ورثا کو 15 لاکھ کاچیک دیا اور فاطمہ کے زخمی بھائی بلال جمشید کو 6لاکھ کا چیک دیا،لاہور بم دھماکے کے حوالے سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ دہشتگردی اہم ملکی مسائل میں سے ایک ہے جس کو جڑ سے ختم کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین کی رہائش گاہ پر چیک دیتے ہوئے اور خصوصی دعا کے بعد کیا۔ رانا مبشر اقبال نے شہید فاطمہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید فاطمہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ خدا ہمارے ملک کو تمام مصیبتوں سے محفوط رکھے اور ہمارے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر جبکہ زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے ہم بھی ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ بلند ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قوم ان عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اورپوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس قیمتی خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اورسفاک درندے اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے ۔بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کیلئے عزت اور راحت کا سبب ہے ،جو لوگ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ ا نہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکے اور خود کش حملے اسلام اور مسلمان دشمن لوگوں کی کاروائیاں ہیں جو مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480