لوگ مجھے شکل و صورت سے بنگالی سمجھتے ہیں، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالیوڈ حسین ودیا بالن کہتی ہیں کہ ان بیشتر وقت چونکہ کولکتہ میں گزرا ہے اس لیے اکثر لوگ انھیں بنگالی سمجھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2003میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز بھی ایک بنگالی فلم’’بھالو ٹھیکو‘‘سے کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ’’کہانی 2‘‘کی شوٹنگ کے لیے کولکتہ آئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی کولکتہ آتی ہیں یہاں کے لوگ ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ودیا بالن نے کہا کہ یہاں بار بار آنے جانے کی وجہ سے وہ بنگالی بھی سیکھ گئی ہیں انھیں یہاں کے لوگوں سے بات چیت میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔