نومولود سیاسی پرندے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: حاجی قیصر امین بٹ

PML-N

PML-N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیرا گون سٹی کے چیئرمین حاجی قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت آئے روز نئے سے نئے ڈراموں سے اپنے پارٹی کارکنوں اور عوام کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ نومولود سیاسی پرندے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں مختلف حلقوں سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے اپنی طاقت سے برسراقتدار کیا ہے کوئی مائی کا لال ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت نہیں ہٹا سکتا، موجودہ حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کریگی اور الیکشن 2018ء میں بھی عوام ن لیگ کوہی منتخب کرے گی۔
میڈیا سیکرٹری