عوام آج میچ نہیں سرحدی حریفوں کے درمیان ٹاکرادیکھنا چاہتے ہیں،ایشون

Ashwin

Ashwin

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی اسپنرروی چندرن ایشون نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے عوام آج میچ نہیں سرحدی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات کول کتہ میں پریس کانفرنس کےدوران کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میچ ایشزسیریز سے زیادہ بڑاہے،جہاں تک بھارتی اور پاکستانیوں کاتعلق ہے وہ اسےمحض کرکٹ کے طور پر نہیں دیکھتے،یہ سرحدی دشمنی جیساہے،وہ ایک دوسرے سے ٹاکرا چاہتے ہیں، اس لیے بنیادی چیز محض کھیل نہیں رہتا بلکہ بات اس سے بڑھ جاتی ہے۔