قوم متحد اور اپنے بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ایاز میمن

Paigham Welfare

Paigham Welfare

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے تمام طبقات ملکی بقا و دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں دشمن نے اگر وطن پاک پر میلی نظر ڈالی یا بزدلانہ حرکت کی تو اسے ہماری بہادر افواج منہ توڑ جواب دے گی ۔ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیمی انقلاب بے حد ضروری ہے۔

این جی اوز دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے فعال کردار ادا کررہی ہیں جو کہ معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور آل کراچی بین المدارس تقاریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین میں شہر کے ممتاز تاجر ایاز میمن موتی والا،مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکریٹری پرویز بشیر ،وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری ،پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد عمران ،سیاسی و سماجی رہنماء اسلم مینائی ،مظفر حسین ،کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر ،پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نسرین فضاء ،الطاف احمد ،محمد شفیق ،جاوید بھٹی ،اسلم مائیکل ،شکیل سواتی اور دیگر شامل تھے مقررین نے اپنے بہادر افواج کی جانب سے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا نے کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضاء نے اپنے ادارے کی کا رکردگی بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن خالصتاً غیر منفا بخش اور غیر سرکاری ادارہ ہے ہم دکھی انسانیت کی خدمت اور اُن کی زندگیوں میں بہار لانے کی جد وجہد میں مصروف عمل ہیں انہوں نے بتا یا کہ پیغام ویلفیئر تعلیم ،صحت اور مستحقین کو اپنے پیروں میں کھڑا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں کام سر انجام دے رہے میڈیکل سینٹر ،فری ایمبولینس سروس،اور خواتین کو ہنر مند بنانا اور اُن پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سدباب کرنے کے حوالے سے اپنے مشن پر عمل پیرا ہے۔

ملک میں قدرتی آفات مثلاً زلزلہ ،سیلاب اور دیگر آفات میں عوامی مدد کے لئے پیغام ویلفیئر ہمیشہ پیش پیش رہا نسرین فضاء نے کہاکہ ہمارا مشن ملک میں عورتوں کو با عزت مقام اور اُن کو درپیش مسائل مثلاً کار وکاری ،تیزاب گردی جیسے فرسودہ روائت سے نجات دلا نا بھی شامل ہے۔