مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/9/2016

Ahmad Jamal

Ahmad Jamal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام کے اسرار پر ویلکن یوتھ ونگ کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے این اے 138 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،2003 سے ویلکن یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ممبران وعہدیداران ویلکن یوتھ ونگ کے پر زور اسرار پر صدراحمد جمال ایڈووکیٹ نے این اے 138سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2003سے ویلکن یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تا حال جاری ہے، ہم نے ویلکن یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے بغیر کسی سیاسی سفارش اور بغیر کسی فنڈ کے حلقہ کے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار مہیا کیا، تنظیم کے ممبران نے سینکڑوں ذاتی کام بھی کروائے تھے، میں نے عوامی خدمت کا سلسلہ صرف اورصرف اللہ کی رضا کیلئے شروع کیا تھا الیکشن لڑنا تو کبھی میں نے سوچا ہی نہیں تھا،اب جب حلقہ این اے 138کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، ترقیاتی کاموں میں پسندنا پسند کو ترجیحی دی جاتی ہے، نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں،عوام کو اپنا حق لینے کیلئے رشوت دینا پڑتی ہے، پٹواریوں سے تبادلوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں، ایسی صورت حال میں ہم عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے ان کی جنگ لڑیں گے، اور کسی کو عوام کا حق چھیننے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، اس وقت ویلکن یوتھ ونگ کے کارکنان کی تعداد ہزاروںتک پہنچ چکی ہے، آج تک میرے دامن پر کوئی کرپشن کی داغ نہیں آج تک کسی کارکن سے کوئی زیادتی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے، عوام ویلکن ہوتھ ونگ کا حصہ بننے کیلئے میرے موبائل نمبر0300-8102302پر رابطہ کریں، عوامی خدمت کے سلسلہ کو بڑھانے کیلئے ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، ہم عوام کی بے لوث خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وڈانہ میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عبدالحفیظ گرفتار،شوکت علی کے بھٹہ پر9-10اور11سالہ وصال مسیح،سورج مسیح اور شکیل مسیح کام کر رہے تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے وڈانہ میں شوکت علی کے بھٹہ پر چھاپہ مار کر چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں سے کام کروانے میں مصروف منشی عبدالحفیظ کوگرفتارکر لیا، بھٹہ پر10/11سالہ شکیل مسیح ،9/10سالہ وصال مسیح اور سورج مسیح کام کر رہے تھے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں آورہ کتوں کی بھر مار، انتظامیہ خاموش،بچے خوف زدہ، متعدد بار شائع ہونے والی خبروں کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی،کتے مار مہم چلانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے آوارہ کتوں کی ٹولیاں شہر بھر میں گشت کرتی نظر آتی ہیں، جس کی وجہ سے بچے خوف زدہ نظر آتے ہیں آورہ کتے اکثر راہ گیروں کو کاٹ لیتے ہیں،موٹر سائیکلوں سواروں کو ساتھ بھانگنا اور انہیں کاٹنے کی کوشش کرنا ان کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے،متعدد بار خبریں شائع ہونے کے باوجود ای ڈی او ہیلتھ ودیگر متعلقہ محکوں کی پر اسرار خاموشی پر شہری سراپہ احتجاج، اہل علاقہ کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ۔