پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن کا پاکستان کا کامیاب دورہ

Mujeeh ul Hassan and Qamar Zaman

Mujeeh ul Hassan and Qamar Zaman

نیوریارک (مجیب الحسن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مجیب الحسن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے بعد نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں پاکستان میں دو ماہ سے زائد عرصہ قیام کے دوران مجیب الحسن نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پارٹی کے ایم قائدین سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی لائحہ عمل کے بارے میں ان سے اہم ہدایات لیں۔

دورہ پاکستان کے دوران پارٹی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران مجیب الحسن نے امریکہ میں شفقت تنویر کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے ساتھیوں کی کارکردگی سے پارٹی قائدین کو آگاہ کیا۔

مجیب الحسن نے پاکستان میں قیام کے دوران میاں منظور ووٹو، جہانگیر بدر، قمر الزمان کائرہ، شرجیل میمن، وقاص مہدی، راشد ربانی، فرزانہ راجہ، نثار کھوڑو، گل محمد جاکھرانی، بشیر ریاض، جہاں آراء سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کیں۔

Mujeeh ul Hassan Meeting

Mujeeh ul Hassan Meeting