پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ چوہدری اصغر

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے تحت بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر ،سنیئر رہنماء جاوید علی ،غلام رسول ،سابق صدر سٹی ایریا احمد وسیم علوی اور دیگر سنیئر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں PS-120کی تمام بلدیاتی نشستوں سے انتخابات لڑنے اور مضبوط اُمیدوار لانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پرپیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ کو UC-12سے چیئر مین کیلئے نامزد کردیا گیا ۔اجلاس میں کارکنان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جلد ازجلد سٹی ایریا ،وارڈز اور یوسی کی تنظیموں کو مکمل کرکے اسے فعال کیا جائیگا۔

اس موقع پر سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں سندھ سمیت کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شہر کراچی کا آئندہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔

چوہدری اصغر نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کا آغاز کردیں علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔