پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک دبئی روانہ

Farooq H. Naik

Farooq H. Naik

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری سے دبئی میں اہم ملاقات میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک دبئی میں پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے رینجرز کے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔